Author Topic: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: فائنل رزلٹ کارڈ جاری نہ ہونے سے طلبہ پریشان  (Read 1872 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

   
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: فائنل رزلٹ کارڈ جاری نہ ہونے سے طلبہ پریشان
   
اسلام آباد (جنگ نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے حتمی نتیجے کے اعلان کے باوجود فائنل رزلٹ کارڈ جاری نہ ہونے سے طلباء و طالبات شدید پریشان ہیں۔ حتمی رزلٹ کارڈز اور سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور،تمام کورسز کے حتمی رزلٹ کے اعلان کودو ہفتے گزرنے کے باوجودرزلٹ کارڈ جاری نہ ہو سکے،ملک کی دوسری جامعات میں داخلے کے خواش مند ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔یونیوسٹی کے خط و کتابت کے ناقص نظام سے کئی طلبہ کو پریشانی کا سامنا،۔رابطہ کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ بہاول پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میں نے حا ل ہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اورکورس کے حتمی رزلٹ کے اعلان کو دو ہفتے گزرجانے کے باوجود تا حال رزلٹ کارڈ جاری نہیں ہوا میں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلے کے لئے انٹرنیٹ سے رزلٹ کا پرنٹ لے کر جمع کروایا ہے میرا میرٹ لسٹ میں نام آ چکا ہے لیکن اس کے لئے اوریجنل رزلٹ کارڈضروری ہے جبکہ یونیورسٹی نے 15ستمبرکی ڈیڈ لائن دی ہے اس کے بعد میرا نام میرٹ لیسٹ سے خارج کر دیا جائے گا اور میرا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے خاتون نے بتایا کہ اس سلسلے میں میں نے وائس چانسلراور کنٹرولر امتحانات سے ملنے کی کوشش کی تو ان سے ملنے نہیں گیا۔ خانیوال سے بوڑھی والدہ کے ساتھ آئی ہوئی اوپن یونیورسٹی میں سی ٹی کی طالبہ نے بتایا کہ میں نے سی ٹی کورس کے گزشتہ سمسٹر میں دو مضامین میں امتحان دیاجب اس کا رزلٹ انٹر نیٹ پر جاری ہوا تو مجھے دونوں مضامین کے پرچے دوبار ہ دینے کے لئے کہا گیا لیکن میرے دونوں پرچے اچھے ہوئے ہیں یونیورسٹی میں رزلٹ معلوم کرنے آئی تو مجھے کہا گیا کہ تین نمبر بلاک میں کنٹرولر امتحانات کے پاس جائیں میں نے ان کو رزلٹ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے ایڈووکیسی بزانچ میں جانے کا مشورہ دیا ادھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آپ نے پیپرز ہی نہیں دیئے اس کے بعد میں وائس چانسلر کے پاس گئی تو ان کے پی اے نے اسٹوڈنٹس ایڈمنسٹریٹر کے پاس بھیجوادیا وہاں بتایا گیا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے چھٹی پر ہیں آخرکار دو تین دن یونیورسٹی میں ٹھوکریں کھانے کے بعد معلوم ہوا کہ سی ٹی کے پیپرز گم ہو گئے اور طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہو گا ہم غریب لوگ ہیں اور اتنی دور سے آئے ہوئے ہیں اور ہمارے پاس اسلام آباد میں رہنے کے لئے جگہ بھی نہیں ہے ۔



شکریہ جنگ