Author Topic: جامعہ کراچی، ری انرولمنٹ کیلئے 5ہزارروپے فیس جمع کرانا ہوگی  (Read 276 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی، ری انرولمنٹ کیلئے 5ہزارروپے فیس جمع کرانا ہوگی
کراچی : انچارج سیمسٹر ایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق 1974 سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبہ جن کاجامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ پروگرام اور الحاق شدہ کالجزکے تحت کا انرولمنٹ / ری انرولمنٹ ختم ہوچکا ہے

اور وہ ایک یا زائد کورسز میں فیل ہونے کے باعث اپنا ڈگری کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2020 کے تحت23 نومبر 2020 سے منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے امتحانی فارم کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد 18 نومبر 2020 تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے فارم 2500 روپے فی کورس کے حساب سے 18 نومبر تک بغیر لیٹ فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ری انرولمنٹ کرانے والے طلبہ کو 5000 روپے فیس بھی جمع کرانا ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"