PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => GU DI KHAH => Topic started by: AKBAR on October 09, 2009, 10:33:57 AM

Title: گومل یونیورسٹی میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکشن لیب قائم کی جائے گا
Post by: AKBAR on October 09, 2009, 10:33:57 AM
گومل یونیورسٹی میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکشن لیب قائم کی جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( نامہ نگار ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گومل یونیورسٹی میں جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن لیب کیلئے 4 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے ۔  یہ  منظوری وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں ہونےوالے ایک اجلاس میں دی گئی اجلاس میں وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید اور ڈائریکٹر فنانس عبدالرؤف بلوچ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ منصوبے کے تحت گومل یونیورسٹی میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں جدید ترین لیبارٹریزقائم کی جائیں گی جس سے طلباء کو اس شعبہ میں جدید تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے۔
شکریہvofp.pk