Author Topic: لندن ہزاروں طلبہ کو سکولوں سے گھر واپسی پر پولیس سکارٹ فراہم  (Read 1559 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
لندن ہزاروں طلبہ کو سکولوں سے گھر واپسی پر پولیس سکارٹ فراہم
   
لندن (جنگ نیوز) سماج مخالف رویئے کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ہزاروں طلبہ کو سکولوں سے گھر واپسی پر پولیس سکارٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ انکشاف گذشتہ روز ہوا، پولیس اہلکار و افسران سکول پٹرول کے بعد بسوں میں سفر کرتے ہیں اور پانچ برس عمر کے بچوں کے ساتھ گھر واپس جاتے ہیں تا کہ راستے میں اینٹی سوشل بیہویئر کے واقعات سے نمٹا جاسکے،اینٹی سوشل بیہویئر کے نشان زدہ ایریاز میں پولیس پٹرول بڑھا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 65 لوکل اتھارٹیز نے اب تک 15 ہزار 2 سو 92 پٹرول کئے اور 1632 پرائمری اور سکینڈری سکولز کو کور کیا، ڈیپارٹمنٹ فار چلڈرن سکولز اینڈ فیملیز (ڈی سی ایس ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق 64 ہزار سترہ بچوں نے افسران سے بات چیت کی۔ 2497 کو دوسری سروسز کو ریفر کردیا گیا جن میں ڈرگ الکحل سروسز کے علاقہ علاقے میں دوسری سرگرمیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 ہزار سکولز کے ساتھ پولیس افسران منسلک ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ سکول میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی بچوں کی موثر پولیسنگ شروع ہو جاتی ہے جو شام تک جاری رہتی ہے۔ ڈی سی ایس ایف نے کہا کہ سکول دن کے خاتمے کے بعد اینٹی سوشل بیہویئر سے نمٹنے کے لئے پیٹرولنگ بہترین اور موثر ذریعہ ہے، یوتھ کرائم ایکشن پلان کے تحت 69 ایریاز کو اینٹی سوشل بیہویئر سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات کے سلسلے میں 2008-11ء تک 7 لاکھ 65 ہزار پونڈ کی فنڈنگ مل رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے علاقوں کو اس ایڈوائس اور گائیڈنس کی پیش کش کر رہی ہے کہ کس طرح اپنا پٹرول سسٹم سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ ڈی سی ایس ایف کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت کے تحت علاقے میں پیٹرولنگ کی حمایت کرے گا لیکن انہیں یہ توقع نہیں کہ ہر سکول میں اس کا استعمال ہو۔
 
شکریہ جنگ