Author Topic: صدر زرداری کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی، حزب التحریر برطانیہ  (Read 1455 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

صدر زرداری کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی، حزب التحریر برطانیہ
   
لندن (جنگ نیوز) حزب التحریر برطانیہ نے کہا ہے کہ 18/ ستمبر کو انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹرٹیجیک سٹڈیز لندن میں پاکستان کے صدر آصف علی زردار کو دیئے جانے والے استقبالیہ سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ مغرب اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جان چپمین کے نام ایک خط میں حزب التحریر نے کہا کہ ایسے موقع پر جبکہ پاکستان کو چیلنجوں کا سامنا ہے صدر زرداری کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی۔ پاکستان پر اشرافیہ سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی جماعت اقتدار میں ہو اسے ہیشہ مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے اور وہ ایک ہی جیسی ناکام پالیسیوں پر عمل کرتی ہے۔ حزب التحریر نے کہا کہ خطے کے مسائل کا حل پیئو کے حالیہ سروے کے مطابق یہاں کے 72 فیصد عوام کی نظر میں صرف یہ ہے کہ نیٹو اور امریکہ کی افواج افغانستان، پاکستان اور ملحقہ علاقوں سے نکل جائیں۔ سروے کے مطابق صرف 16 فیصد پاکستانی افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کے صدر اوباما کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ حزب التحریر نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوسکتے جب تک جمہوریت اور احتساب کے مضبوط نظام پر مبنی خلافت کا نطام قائم نہیں ہوجاتا۔ حزب التحریر نے کہا کہ مغرب پاکستان اور اسلامی دنیا میں بدعنوان حکومتوں اور حکمرانوں کی حمایت ترک کردے۔
شکریہ جنگ