Author Topic: سگریٹ نوشی سے عمر میں دس برس کمی ہوسکتی ہے برٹش میڈیکل جرنل  (Read 1557 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 سگریٹ نوشی سے عمر میں دس برس کمی ہوسکتی ہے برٹش میڈیکل جرنل
   
لندن(جنگ نیوز) محققین نے خبردار کیاہے کہ زیادہ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار درمیانی عمر کے سگریٹ پینے والے افراد کی عمروں میں ایک عشرے کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔سگریٹ نہ پینے اور معمول کے خون اور کولیسٹرول کی سطح رکھنے والے افراد کے مقابلے میں مذکورہ تین خطرے کے عناصر کے نتیجے میں ان افراد کی زندہ رہنے کی مدت میں 10 برس کمی ہوسکتی ہے۔زائدالوزنی کے جیسے صحت کے مسائل کا شکار افراد کو اس سے بھی بدتر صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے اور ان کی زندگیوں میں 15 برسوں کی کمی ہوسکتی ہے۔ یہ واضح تنبیہ 19 ہزار مردوں پر کئے گئے ایک مطالعہ میں سامنے آئی جبکہ ان افراد کی اوسط عمریں 38 برس تک کی تھیں۔ یہ ریسرچ برٹش میڈیکل جرنل میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔
شکریہ جنگ