Author Topic: دینی مدارس علوم نبوت کی چھاؤنیاں ہیں، مولانا فضل الرحمن  (Read 1814 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


دینی مدارس علوم نبوت کی چھاؤنیاں ہیں، مولانا فضل الرحمن
   
کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دینی مدارس علوم نبوت کی چھاؤنیاں ہیں، اگر ان مدارس کا کردار نہ ہوتا تو آج مسلم معاشرہ بھی مغرب کے نقش قدم پر چل رہا ہوتا ۔ وہ جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں دورہٴ حدیث کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری محمد عثمان نے مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ عثمانیہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اعمال کی قبولیت کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ جب تک نیت درست نہ ہو عمل خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اللہ کے ہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کے بارے میں پھیلایا جانے والا تاثر ایک گمراہ کن پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ مدارس نے امت مسلمہ کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی سے آراستہ کیا ہے، ان مدارس ہی کے ذریعے انسان کو انسانیت سکھلائی جاتی ہے۔ دینی مدارس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے ۔ سوویت یونین کا حشر ابھی بھولے نہیں ہونگے ۔ جس نے مدارس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی وہ خود بخود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔ انہوں نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ اپنا پورا وقت حصول علم کے لئے وقف کردیں ۔ اس موقع پر جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے نائب مہتمم اور جانشین حضرت بنوری، مولانا سید سلیمان بنوری، مولانا امداد اللہ ، جامعہ عثمانیہ کے شیخ الحدیث مولانا قاری مفتاح اللہ ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، حافظ عبدالقیوم نعمانی، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا بخت اللہ، مولانا گل محمد تالونی، قاری خیر الحق ابرار ، قاری عبدالحفیظ ، مولانا عمر صادق ، حافظ محمد نعیم اور دیگررہنما موجود تھے ۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمٰن نے جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورہ کے دوران دارالحدیث میں طلباء کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ اور بڑی تعداد میں علماء کرام موجود تھے ۔
................
 


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں