Author Topic: جامعہ کراچی، انرولمنٹ فارم نہ بھیجنے پر دو نجی میڈیکل کالجز کو فائنل نوٹس  (Read 2034 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

جامعہ کراچی، انرولمنٹ فارم نہ بھیجنے پر دو نجی میڈیکل کالجز کو فائنل نوٹس
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے انرولمنٹ فارم نہ بھیجنے پر فاطمہ جناح ڈینٹل کالج اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کو فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے انرولمنٹ فارم وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار انرولمنٹ اینڈ رجسٹریشن کے دفتر سے جاری کردہ خط میں فاطمہ جناح ڈینٹل کالج اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹر ی کے پرنسپل سے کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی انرولمنٹ فارم نہ بھیجنے پر خطوط جاری ہوچکے ہیں تاہم یہ آخری نوٹس ہے جبکہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری 2008ء تھی لہٰذا اس تناظر میں انرولمنٹ فارم قبول نہیں کئے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ چند نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے انرولمنٹ فارم تاخیر سے بھیکجنے کی شکایات عام ہیں۔ جامعہ کے شعبہ انرولمنٹ کے ذرائع کے مطابق تاخیر سے بھیجنے کے باعث میڈیکل کالجز خالی رہ جانے والی نشست پر بھی کی امیدوار کا نام شامل کردیتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اگر کوئی امیدوار اپنا داخلہ منسوخ کر لے یا اس کا کہیں اور داخلہ ہو جائے تو اس کی جگہ کسی اور امیدوار کو داخلہ دلا دیا جائے۔


شکریہ روزنامہ جنگ