Author Topic: پاکستان، ایران اور بنگلہ دیش مل کر اوشن کلب بنائیں جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایک  (Read 1337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پاکستان، ایران اور بنگلہ دیش مل کر اوشن کلب بنائیں  جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس میرین بائیولوجی میںسمینار منعقد
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس میرین بائیولوجی اور برٹش کونسل کے اشتراک سے سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خطے میں بحری حیات پر مربوط تحقیق اور برطانوی میرین سائنسدانوں کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہئے تاکہ زیر آب ”حیات“ کی ماحولیاتی سائنسی مطالعہ کے ذریعے مختلف انواع کے حصول اور جھینگے اور مچھلی کی افزائش بڑھایا جا سکے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرونی اداروں کے ساتھ تعلق اور ریسرچ پروگرام وسیع بنیادوں پر استوار کئے جائیں جہاں جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے ساتھ ایکسپرٹیز بھی دستیاب ہے جس کے لئے خطے کے ممالک کی جامعات کراچی یونیورسٹی، چٹاکانگ اور ہرمزگان یونیورسٹی ایران پرمشتمل اوشن سائنس کلب تشکیل دیا جائے ۔ مقررین میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، چٹاگانگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر معروف حسین، یونیورسٹی آف اسٹیرلنگ برطانیہ کے پروفیسر Anton Immink ، چٹاگانگ یونیورسٹی کے پروفیسر نانی گوپال داس ، ڈین سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ جمال صدیقی اور برٹش کونسل کے نبیل علوی شامل تھے ۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"