Author Topic: نہم ‘ انٹر امتحانات یکم مئی تا جولائی‘ پریکٹیکلز ختم کرنے کی تجاویز  (Read 1055 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

نہم ‘ انٹر امتحانات یکم مئی تا جولائی‘ پریکٹیکلز ختم کرنے کی تجاویز
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں ایجوکیشن بورڈز نے امتحانات اور مارکنگ کے لئے حکومت کو تین پلان پر مشتمل تجاویز جمع کروا دیں۔ نہم اور انٹر امتحانات یکم مئی تا یکم جولائی کے درمیان لینے اور پریکٹیکلز ختم کرنے کی تجاویز بھی ارسال کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈان کے پیش نظر بورڈ کے امتحانات اور مارکنگ تاخیر کا شکار ہے۔
 پلان اے کے مطابق نہم کے باقی پیپرز عید سے قبل8 تا20مئی، انٹر پارٹ ٹو 29 مئی تا12 جون، پارٹ ون13 تا 27 جون کو لینے کی تجویز ہے دہم کی مارکنگ یکم مئی تا10 جولائی اور رزلٹ اگست کے پہلے ہفتے آئے گا۔

 پلان بی کے مطابق نہم کے باقی پیپرز یکم جون تا13 جون، انٹر پارٹ ٹو 15تا30 جون، پارٹ ون یکم تا 15جولائی کو لینے کی تجویز دے دی گئی اور نتائج کا اعلان اگست تا نومبر کے درمیان نکالنے کی تجویز ہے۔
 پلان سی کے مطابق انٹر پارٹ ٹو یکم جون تا 15جون، پارٹ ون 16 تا 30 جون اور نہم یکم تا 13 جولائی لینے کی تجویز ہے اور نتائج کا اعلان ستمبر تا اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔
 دہم کی مارکنگ یکم مئی اور یکم جون کو کرنے کی تجویز شامل ہے۔
 پریکٹیکلز کا امتحان نہ لیا جائے اور تھیوری کے تناسب سے مارکس لگائے جائیں،
 اس سلسلہ میں کنٹرولر بورڈ ناصر محموداعوان نے بتایا ہے کہ لاک ڈائون کے پیش نظر حکومت کو تین پلان پیش کیے گئے ہیں، ان میں سے کسی ایک پر یا حکومت کسی اور پلان کے تحت امتحانات کا انعقاد کرے گی تاہم تمام بورڈز کی رائے ہے کہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت لاہور ایڈیشن میں مورخہ 14 اپریل 2020 کو شائع ہوئی