Author Topic: سندھ حکومت چینلز کے ذریعے آن لائن کلاسز کی حکمت عملی بنائے، سپلا  (Read 329 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
right]
سندھ حکومت چینلز کے ذریعے آن لائن کلاسز کی حکمت عملی بنائے، سپلا
کراچی ::امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹر کے طالبعلموں کو مضامین کی تیاری کرائی جائے، پروفیسر مرتضیٰسپلا اور کالج اساتذہ تعاون کے لیے تیار ہیں، پروفیسرکریم ناریجو، پروفیسرمنور اور دیگر کا مشترکہ بیان
 سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بھی پی ٹی وی یا کسی اور چینل کے ذریعے آن لائن کلاسز کی حکمت عملی بنائے، کالج اساتذہ بھرپورتعاون کریں گے۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر کریم ناریجو ،کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس، پروفیسر امیر علی لاشاری،پروفیسر لیاقت علی بھٹو، پروفیسر نازیہ سولنگی، پروفیسر عارف یونس، پروفیسرعبدالمنان بروہی، پروفیسرآصف منیر، پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسر عدیل معراج، پروفیسرحسن میر بحر، پروفیسر عزیز میمن، پروفیسرعبدالمجید ٹانوری و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، کالجز میں انٹر میڈیٹ کا کورس تقریباً مکمل کرایا جا چکا ہے جب صورتحال بہتر ہوگی توطالب علم امتحانات کے مراحل سے گزریں گے ، کالج اساتذہ تشویش کا شکار ہیں کہ تعلیم، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے کئی ماہ کی دوری کے سبب طالب علم کورس نہ بھول جائیں اور پورے سال کی محنت ضائع نہ ہوجائے لہٰذا اس سلسلے میں کوئی حکمت عملی بنانی بے حد ضروری ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد برڑو سے اپیل کی کہ پی ٹی وی یا کسی نجی چینل سے روزانہ کی بنیاد پر کچھ گھنٹے لیے جائیں اور امتحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹر میڈیٹ کے طالبِ علموں کو تمام مضامین کی تیاری کرائی جائے اور آن لائن ٹیسٹ یا پریلیئم کا اہتمام بھی کیا جائے جس کے لیے سپلا اور کالج اساتذہ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
[/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  04 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"