Author Topic: فیڈرل اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ  (Read 325 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

فیڈرل اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ
 وفاقی اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سید طاہر علی اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروائیں
اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور سینیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں
 تینوں اراکین سینیٹ نے صدرمملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر سے اپیل کی ہے کہ ان کی خصوصی توجہ کے باعث یونیورسٹی میں طویل عرصے سے التواء کا شکار سلیکشن بورڈز کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو سکا تھا۔ اس سلسلے میں چند شعبوں کا سلیکشن بورڈ تاحال منعقد نہیں ہوسکا۔
 موجودہ قائم مقام وائس چانسلر کو خصوصی اختیار دے کر باقی ماندہ سلیکشن بورڈ منعقد کرواکر 2013 اور 2017کے سلیکشن بورڈ کی کارروائی مکمل کی جاسکتی ہے۔