PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => web 2 sms => Topic started by: iram on January 20, 2009, 01:44:36 PM

Title: دسمبر2008 :ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں5 لاکھ کمی
Post by: iram on January 20, 2009, 01:44:36 PM


دسمبر2008 :ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں5 لاکھ کمی
   
کراچی . . . دسمبر2008 کے دوران نومبر کے مقابلے ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں5 لاکھ کمی ہوئی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2008 کے اختتام پر ملک میں موبائل فون ٹیلی ڈینسٹی کی شرح40 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد55.8 فی صد ہوگئی جبکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں10 لاکھ تک کمی آچکی ہے۔ستمبر2008 کے اختتام پر ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد9کروڑ تک پہنچ گئی تھی، تاہم پی ٹی اے کی جانب سے بے نام کنکشنز بند کرنے کے احکامات کے بعد موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

شکریہ جنگ