Author Topic: انٹرویو كا طریقہ كار  (Read 5644 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انٹرویو كا طریقہ كار
« on: November 15, 2007, 05:38:28 PM »
اصل مرحلہ آپ كا انٹرویو ہے جو اب شروع ہوتا ہے ۔انٹرویو لینے والے عام طور پر امیدواروں كے ذہنی دبائو كو سمجھتے ہیں لہذا وہ كوشش كرتے ہیں كہ انٹرویو ہلكے پھلكے انداز میں لیا جائے تاكہ امیدوارذہنی دبائو سے باہر آكر بات كرسكے ۔شروع میں حال احوال پوچھا جاتا ہے۔امیدوار كو خوشگوار ماحول فراہم كرنے كے لیے ہلكی پھلكی گپ شپ سے انٹرویو كا آغاز كیا جاتا ہے ۔ بعض انٹرویو لینے والے امیدوار كو شروع میں اپنا تعارف بھی مختصراً كروادیتے ہیں ۔امیدواروں سے كچھ سوالات اس كے خاندانی پس منظر كے حوالے سے كئے جاتے ہیں ۔پھر امیدوار سے اس كی تعلیم و تجربے كے متعلق چند سوالات پوچھے جاتے ہیں۔كچھ سوالات جنرل نالج ،اسلامیات اور پاكستان كے حوالے سے پوچھ لئے جاتے ہیں ۔كچھ سوالات امیدوار سے زیر بحث ملازمت پر كے حوالے سے كئے جاتے ہیں ۔كچھ باتیں ادارے كے قواعد و ضوابط اور شرائط ملازمت حاصل كئے جاتے ہیں ۔كچھ باتیں ادارے كے قواعد ضوابط اور شرائط ملازمت پر ہوتی ہیں ۔بعض انٹرویو لینے والے امیدوار كو بھی یہ موقع دیتے ہیں كہ اگر وہ كوئی بات پوچھنا چاہتا ہے تو پوچھ لے ۔

یہ انٹرویو لینے كا ایك عام انداز لیكن بعض انٹرویو لینے والے انٹرو بڑاكڑا معیار ركھتے ہیں ۔وہ امیدوار پر پے درپے سوالات كی بوچھاڑ كركے اس بوكھلادیتے ہیں اور بعض انٹرویو لینے والے بے شمار سوالات كركے ہر اعتبار سے امیدوار كی قابلیت جانچنے كی كوشش كرتے ہیں ۔بعض انٹرویو لینے والے بڑے خوشگوار ماحول امیدوار كو كھل كر اپنی قابلیت كے اظہار كا موقع دیتے ہیں ۔