PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => BZU => Topic started by: AKBAR on February 11, 2021, 07:09:22 PM

Title: پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے وفد کا جامعہ زکریا کا دورہ
Post by: AKBAR on February 11, 2021, 07:09:22 PM
پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے وفد کا جامعہ زکریا کا دورہ
ملتان: چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر محمد عظیم نے ممبر فنانس ڈاکٹر سرفراز کے ہمراہ پی اے آر سی ریسرچ و ٹریننگ اسٹیشن جامعہ زکریا کا دورہ کیا
اس موقع پر انہوں نے آرگینگ فارمنگ کے فروغ پی اے آر سی میں آرگینک ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر بنانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے فیکلٹی آف ایگریکلچر پی زیڈ یو کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
دورہ ملتان کے موقع پر انہوں نے ریسرچ و ٹریننگ اسٹیشن کے فیلڈ فارم میں تیل دار اجناس،دالوں اور گندم کے جاری ٹرائلز کا مشاہدہ کیا ، چیئرمین نے ریسرچ اسٹیشن کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا ۔