Author Topic: ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا  (Read 248 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا
« on: December 09, 2020, 01:53:07 PM »

ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کر دیا
لاہور: ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایجنٹ مافیا متحرک،ایچ ای سی نے سٹوڈنٹس الرٹ میں ایجنٹس سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والے طلباء کی ڈگریاں منسوخ کرنے کی دوبارہ وارننگ جاری کر دی۔

استعفے آنا شروع، لیگی ایم پی اے نے استعفیٰ جمع کرا دیا
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی جعلی تصدیق پر دوبارہ الرٹ جاری کر دیا ہے اور اس ضمن میں طلباء کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خود کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کا ایجنٹ ظاہر کرنے سے شخص سے محفوظ رہیں ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی کو اپنا ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔ایچ ای سی نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ ایجنٹ کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل غیر قانونی تصور ہوگا اور ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اپنا کوئی ایجنٹ مقرر نہیں کیا۔
ایچ ای سی کے مطابق ایجنٹ مافیا ڈگریوں ہر جعلی مہریں اور ایچ ای سی کے جعلی اسٹیکرز چسپاں کرتا ہے۔ ایجنٹ سے ڈگریاں تصدیق کرانے پر ایچ ای سی ڈگریوں کو منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔ ایچ ای سی نے طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی کے دفتر سے کرائیں۔ ڈگریوں کی تصدیق میں جعلسازی کی شکایت کے باعث ایچ ای سی نے تیسری مرتبہ الرٹ جاری کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"