Author Topic: کسی یونیورسٹی کی استعدادکار کم ہے تو اسے روک دیا جائیگا ،چیئرمین ایچ ای سی  (Read 440 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کسی یونیورسٹی کی استعدادکار کم ہے تو اسے روک دیا جائیگا ،چیئرمین ایچ ای سی
اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا کے بعد جامعات میں آن لائن کلاسز کے اجرا ء اور اس سے متعلق شکایات کے پیش نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے متعلقہ کورسزکی تفصیلی معلومات طلب کر لی ہیں تاکہ کورسز کے مضامین ، اُن کی طلباء تک ترسیل اور ربط (کنیکٹیویٹی)کے معاملات کو پرکھا جاسکے ، اس حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے کہا ہے کہ اگراعلیٰ معیارکے آن لائن کورسزکی فراہمی کے حوالے سے کسی یونیورسٹی کی استعدادکار کم ہے تو اس کواس وقت تک لیکچرز کی فراہمی سے روک دیا جائے گاجب تک کہ وہ مطلوبہ شرائط کو پورا نہیں کر پاتی تاہم یہ واضح ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ معیار تعلیم کسی بھی صورت خراب نہیں ہونا چاہئے ، اگر 31مئی کے بعد بھی نقل و حرکت کی پابندیاں جاری رہتی ہیں تو تمام جامعات کو آن لائن کورسز کا طریقہ کار اپنانا ہو گا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  یکم اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"