PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on July 14, 2020, 01:14:42 PM

Title: دنیا کے ایک کروڑ بچوں کا واپس اسکول نہ آنے کا خدشہ
Post by: sb on July 14, 2020, 01:14:42 PM

دنیا کے ایک کروڑ بچوں کا واپس اسکول نہ آنے کا خدشہ
ندن:برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے 90لاکھ 70ہزاربچے دوبارہ اسکول نہ آ سکیں،لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق سیو دی چلڈرن تنظیم کاکہناہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سنگین معاشی اثرات کی وجہ سے ایک کروڑ بچے شاید دوبارہ اسکول نہ آ سکیں اور وہ جلد کام پر چلے جائیں.

تنظیم کے مطابق لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کے زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ان میں سے اکثریت کے سروں پر کم عمری کی شادی کے خطرات منڈلا رہے ہیں جن ممالک میں ان بچوں کےا سکول چھوڑنے کے امکانات ہیں ان میں مغربی اور وسطی افریقہ، یمن اور افغانستان شامل ہیں۔

سیو دی چلڈرن کی صدر اور سی ای او جانتی سوریپتو کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی قسم کی تعلیمی ایمرجنسی ہے اور حکومتوں کو فوری طور پر اس شعبے میں خرچ کرنا چاہیے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آبادکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی