Author Topic: محمد علی جناح یونیورسٹی میں امتحان جائزہ بورڈ قائم کردیا گیا  (Read 318 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محمد علی جناح یونیورسٹی میں امتحان جائزہ بورڈ قائم کردیا گیا
کراچی : بورڈ سمسٹرز امتحانات میں طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، ڈاکٹرزبیر شیخطلبہ کی نمایاں کارکردگی کیلئے تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،آن لائن کانفرنس

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ ایک اچھی یونیورسٹی سے یہ توقع کرنی چاہیے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ اس کے فارغ التحصیل طلبہ معاشرے میں کس مقام پر فائز ہیں، اگر طلبہ وہ مقام حاصل نہیں کر پا رہے جس کے وہ حق دار تھے تو ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے تعلیمی سسٹم پر نظر ثانی کریں اور اپنے طلبہ کو ایسی تعلیم و تربیت فراہم کریں کہ وہ اپنی عملی زندگی میں داخل ہو کر معاشرے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نو تشکیل شدہ امتحان جائزہ بورڈ کے پہلے اجلاس کے موقع پر آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آن لائن کانفرنس میں یونیورسٹی کے تمام ڈینز، شعبہ جاتی سربراہان، ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈائریکٹر اکیڈمکس اور رجسٹرار (امتحانات) نے شرکت کی۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے مزید کہا کہ امتحان جائزہ بورڈ کے قیام کے بعد اب ہم اپنے اساتذہ اور طلبہ کی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جانچ سکتے ہیں، خاص طور پر اس بات کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ سمسٹرز امتحانات کے دوران ان کی کارکردگی کا معیار کیا تھا اور امتحانات کا نتیجہ مرتب کرتے وقت طلبہ کو دیے جانے والے نمبرز اور گریڈز کس حد تک منصفانہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اس بات کا جائزہ لے سکیں گے کہ امتحانات میں طلبہ کو دیے جانے والے نمبر ز کے لئے جو معیار مقرر کیا گیا تھا کیا اس پر سختی کے ساتھ عمل کیا گیا؟۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"