PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: sb on November 19, 2018, 11:03:10 AM

Title: عبدا لوہاب امت کے اتحاد ویکجہتی کا استعارہ تھے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن
Post by: sb on November 19, 2018, 11:03:10 AM

عبدا لوہاب امت کے اتحاد ویکجہتی کا استعارہ تھے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن
لاہور: ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجاب ارسلان کیانی اور ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجا ب چو ہدری عبدالرؤف اور ناظم ایم ایس او لاہور عمیر مکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امیر دعوت وتبلیغ حاجی عبدا لوہاب امت کے اتحاد ویکجہتی کا استعارہ تھے ، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والاخلاء کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ، امت حاجی صاحبؒ کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاؤوں کا اہتمام کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی مبلغ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 19 ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی