PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN SINDH => LUMHS => Topic started by: sb on October 08, 2009, 12:23:25 PM

Title: جان پر کھیل جائیں گے میڈیکل کالجز میں اے لیول کے لئے کوٹہ مختص نہیں ہونے دیں گے
Post by: sb on October 08, 2009, 12:23:25 PM

جان پر کھیل جائیں گے میڈیکل کالجز میں اے لیول کے لئے کوٹہ مختص نہیں ہونے دیں گے

ایف ایس سی کی طلبا طالبات نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز میں اے لیول طلبا کے لئے  کسی صورت کوٹہ مختص نہیں ہونے دیں گے۔ جب کہ رعایتی نمبر دینا بھی ایف ایس سی کے طلبا کے ساتھ  سرا سر زیادتی ہے۔ بیورو کریسی میرٹ کے قتل عام کی سازشیں بند کرے۔ اے لیول کے طلبا کے لئے الگ انٹری ٹیسٹ ہمارے ساتھ زیادتی اور میرٹ کے خلاف تھا۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے امیدوار ایف ایس سی کے طلبہ علی،احمد،عمران، فردوس ،فاطمہ، خدیجہ،ظفر، شرجیل اور دیگر نے کہا ہے کہ اے لیول طلبا کے لئے رعایتی نمبر یا کوٹہ مختص کیا گیا تو ہم اپنی جان پر کھیل کر بھی ایسا نہیں ہونے یں گے۔
شکریہ جنگ