PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: معلم on July 25, 2009, 06:45:30 AM

Title: کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کا قتل پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین رو
Post by: معلم on July 25, 2009, 06:45:30 AM

کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کا قتل پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ اورآج تمام کالج بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈگری کالج کے پروفیسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ اور آج صوبہ بھر کے کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر رہنے والے ڈگری کالج کوئٹہ کے شعبہ کیمیا کے ہیڈ پروفیسر غلام سرور آرائیں چہل قدمی کے لئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پروفیسر سرور کے دل اور جسم میں تین گولیاں لگیں۔پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور آج کالجز میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پروفیسر سرور کی میت آج ان کے آبائی علاقے رحیم یار خان روانہ کی جائے گی۔
شکریہ جنگ