Author Topic: شیخوپورہ:ایم فل،پی ایچ ڈی اساتذہ کا کنونشن، احتجاج  (Read 301 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شیخوپورہ:ایم فل،پی ایچ ڈی اساتذہ کا کنونشن، احتجاج
شیخوپورہ:پنجاب ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کا کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین محمد ذوالقرنین ملک ،جنرل سیکرٹری راؤ محمد ساجد،کوآرڈینیٹرز غلام حسین،مجاہد الرحمان،شیخ صداقت علی نے کی، اس موقع پر اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد ذوالقرنین ملک نے کہا کہ وہ گزشتہ 9سال سے ایم فل اساتذہ کو ریگولر گریڈ 17اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو گریڈ 18میں اپ گریڈیشن کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں مگر حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کو ترقی دینے سے حکومت کے بجٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت پنجاب بھر میں سینئر ہیڈ ماسٹرز کی 3000کے قریب اسامیاں خالی پڑی ہیں حکومت ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو پر وموٹ کرکے انہیں سینئر ہیڈ ماسٹر تعینات کر دے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تعلیم کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنائے ۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 14 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"