Author Topic: پی ٹی سی اور سی ٹی کی جگہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن شروع وزیر تعلیم سندھ  (Read 1298 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی ٹی سی اور سی ٹی کی جگہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن شروع وزیر تعلیم سندھ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈپلومہ ان ایجوکیشن کا آغاز کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈپلومہ ان ایجوکیشن پی ٹی سی اور سی ٹی کی جگہ لے گا جبکہ اسے بی ایڈ سے منسلک کیا جائیگا۔ ایجوکیشن ڈپلومہ سے معیاری اساتذہ کا حصول آسان ہوگا۔ انہوں نے ریفارم سپورٹ یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز علاقوں میں تدریسی ذمہ داری ادا کرنے والوں کو خصوصی مراعات اور الاؤنسز جاری کریں تاکہ ان علاقوں میں پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرنے والوں میں دلچسپی پیدا ہو اور وہاں کے بچے بھی میعاری تعلیم حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یو ایس ایڈ ریفارم سپورٹ یونٹ اور محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ بغیر اجازت کالج سے تدریسی کام چھوڑ کر امتحانات لینے نہ جائیں، اس سلسلے میں حقائق پر مبنی رپورٹ فراہم کی جائے۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"