Author Topic: نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی دو دو سو بسترمفت فراہم کرنے کی پیشکش  (Read 453 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی دو دو سو بسترمفت فراہم کرنے کی پیشکش
اسلام آباد: پاکستان بھر میں مو جود 105 پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے اپنے ہر ہسپتال میں دو دو سو بسترمریضوں کیلئے مفت فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسویسی ایشن آٖف پاکستان پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لجز کے سیکرٹری جنرل خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اب میرٹ سے آئوٹ کوئی طالب علم عطیہ کی بنیاد پر داخل نہیں ہو سکے گا، آرڈیننس2019کے نتیجہ میں نجی کالجوں کی انتظامیہ کا داخلوں کا اختیار ختم ہو گیا ہے اب نالائق بچے ڈاکٹر نہیں بن سکیں گے۔ خاقان وحید نے کہا کہ ہم روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتے ہیں ۔حکومت نجی میڈیکل کالجوں سے منسلک ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یو سائن کرے۔ ہم ہولی فیملی ، پولی کلینک اور پمز کی طرح ہر ہسپتال میں دو دو سو بیڈ مفت فراہم کرنے کیلئےتیار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس سال پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے فیصلہ کیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن مورخہ 27 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"