Author Topic: فروغ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گورنر  (Read 661 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فروغ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، گورنر
کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ذہین طلبہ و طالبات کو بھی جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ،اس ضمن میں گورنر سندھ نے علما یونیورسٹی میں زیر تعلیم ذہین اور ضرورت مند طلباو طالبات کو اسکالرشپ دینے کے لئے ایک ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا۔یہ بات انہوں نے علما یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میڈل حاصل کرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ میرٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہی بہترین معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے اقربا پروری، پسند اور ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلے کئے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024ء تک ا ن ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جن پر دنیا کی معیشت کا 70 فیصد دارومدار ہوگا۔ بعدازاں گورنر سندھ نے امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے طلبا و طالبات کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دیے جبکہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد میں ایکسلینسی ایوارڈ بھی دیے۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 27 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"