PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 07, 2021, 06:19:00 PM

Title: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی :طلبہ کے آن لائن امتحانات پر اعتراضات
Post by: sb on January 07, 2021, 06:19:00 PM

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی :طلبہ کے آن لائن امتحانات پر اعتراضات
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے آن لائن امتحانات پر اعترضات کردیے ہیں

تفصیلات کے مطابق جی سی یو کے طلبہ و طالبات کی جانب سے روایتی کی جگہ آن لائن امتحانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ طلباء نے وائس چانسلر اصفر زیدی کو آن لائن امتحانات کی بجائے روایتی طریقے سے امتحانات لینے کی درخواست کی ہے ۔جی سی یونیورسٹی نے دو روز قبل تیسرے ،پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا اعلان کیا تھا۔آن لائن امتحانات کا پہلے بھی خمیازہ بھگتا ہے ۔فائنل امتحانات آن کیمپس لئے جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 جنوری 2020 کو شائع ہوئی