PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Topic started by: AKBAR on April 28, 2008, 08:57:24 PM

Title: ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے میٹرک کی سند جمع کرانے کی شرط عائد
Post by: AKBAR on April 28, 2008, 08:57:24 PM

ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے میٹرک کی سند جمع کرانے کی شرط عائد
   
4/28/2008
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں 29جون کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ کے لئے امیدواروں سے میٹرک کی سند کی فوٹو کاپی کی شرط عائد کی جانے کی وجہ سے امیدوار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ میٹرک کی سند دو سال بعد جاری کی جاتی ہے اور میٹرک بورڈ سندھ کے متبادل کے طورپر لیونگ سرٹیفیکیٹ بنا کر دیتا ہے اور تمام نجی اور سرکاری ادارے سند نہ ملنے تک اسے سند کا متبادل کے طورپر قبول کرتے ہیں میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات پروفیسر جاوید افتخار نے جنگ کو بتایا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں اور بورڈ کا پورا عملہ اس میں مصروف ہے تاہم اس کے باوجود ہم نے تین روز قبل سے اسکولوں کو سند جاری کرنا شروع کردی ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرک کی اسناد پاس ہونے کے دو سال بعد تیار کرکے اسکولوں کو پہنچائی جاتی ہیں اور اس کی کوئی فیس نہیں ہوتی البتہ امیدواروں کی سہولت کے لئے بورڈ سند سے قبل لیونگ سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے جس کی باقاعدہ فیس بھی لی جاتی ہے۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمد نے کہا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے اگر امیدواروں کو اسناد کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ کی کاپی کا بھی سوچا جاسکتا ہے تاہم اس کافیصلہ پیر 28/ اپریل کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے جبکہ اس سے قبل ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے انٹر کے امتحانات سے قبل تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم طلبہ اور والدین کے سخت ردعمل کے باعث اس فیصلے کو واپس لے کر تحریری ٹیسٹ امتحانات کے بعد لینے کا اعلان کیا گیا

شکریہ روزنامہ جنگ