Author Topic: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کےرک ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات آج سے  (Read 1823 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 ثانوی تعلیمی بورڈ  کراچی کے تحت میٹرک کےرک ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جمعہ سے شروع ہوں گے۔پہلی بار نیو اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت امتحان لیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک (ریگولر و پرائیویٹ) کے امتحانات جمعہ (آج) سے شروع ہوں گے۔امتحان میں 2 لاکھ 92 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔بورڈ کی جانب سے امتحان کے انعقاد کے لیے شہر کے 476 تعلیمی اداروں کو امتحانی مراکز قرار دیا گیا ہے جن میں سے 264 امتحانی مراکز طلباءکے لیے جبکہ 212 امتحانی مراکز طالبات کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ قیدی امیدواروں کے لیے سینٹرل جیل کراچی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے 10 خصوصی ٹیمیں جبکہ 170 عام ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔ واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے مذکورہ امتحانات پہلی بار نیو اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت لیے جائیں گی۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"