Author Topic: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کا غیر رجسٹرڈ سکولوں پر چھاپے' نوٹ  (Read 3340 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کا غیر رجسٹرڈ سکولوں پر چھاپے' نوٹس جاری کر دیئے

جہانگیرہ (نمائندہ اوصاف) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے سیکرٹری سلیم خان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مردان احسان اللہ خان' انچارج ریگولیٹری اتھارٹی محمد انور خان اور عمران علی مہمند انچارج صوابی پرائیویٹ سکولز نے ضلع صوابی کے مختلف پرائیویٹ سکولوں پر اچانک چھاپے مارے' اس دوران انہوں نے گگسی سکول صوابی' دی نیشن بلڈر سکول صوابی' انٹرنیشنل پبلک سکول شیوہ اڈا ترلاندی صوابی کو غیر رجسٹریشن پر نوٹس جاری کر دیئے جبکہ ریگولیٹری اتھارٹی نے شاہین سکول یعقوبی اور اسلامک پبلک ماڈل سکول مانکی کا دورہ بھی کیا۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے مردان بورڈ کے تین اضلاع مردان صوابی اور نوشہرہ کے غیر رجسٹرڈ کالجوں' ہائی سکولوں' مڈل اور پرائمری سکولز 'مالکان کو متنبہ کیا کہ غیر رجسٹرڈ کالجوں اور سیکنڈری یا ہائر پر مبلغ ایک لاکھ جبکہ غیر رجسٹرڈ مڈل یا پرائمری سکولز 'مالکان پر مبلغ 50 ہزار روپے جرمانے عائد کئے جائیں گے۔