فیڈرل بورڈ کے میڑک نتائج کا اعلان پیر کو ہوگا
اسلام آباد : فیڈرل بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجو کیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میڑک کےنتائج کا اعلان 20 جولائی پیر دن دو بجکر 15منٹ پر فیڈرل بورڈکے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ہو نگے۔ ایسے امید واران جنہوںنے موبائل فون نمبر داخلہ فارم میں درج کئے تھے ان کا متعلقہ رزلٹبذریعہ SMSان کو بھیج دیا جائے گا، نیز متذکرہ بالا نتیجہ وفاقی تعلیمی بورڈکی ویب سائٹwww.fbise.edu.pkکے علاوہ SMSکے ذریعہ معلوم کرنے کیلئے امید واروں کو FB{Roll Number}لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ کسی پرائیوٹامید وار کو 30 جولائی تک ررزلٹکارڈموصول نہ ہوتو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر کنٹرولر امتحانات سیکرسی درخواست دے کر اپنا رزلٹکارڈبغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 جولائی 2020 کو شائع ہوئی