Author Topic: ورکرز ویلفیئر بورڈ کا دیوالیہ ،ہزاروں طلبا کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا  (Read 246 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ورکرز ویلفیئر بورڈ کا دیوالیہ ،ہزاروں طلبا کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا
لاہور:پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ درجنوں یونیورسٹیوں کا کروڑوں روپے کا ڈیفالٹر، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت کے باعث پرائیویٹ یونیورسٹیزنے طلبا کو مزید تعلیم دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبوداوران کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنے کے حوالے سے خدمات سر انجام دیتا ہے،کچھ عرصہ سے پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کے آپریشنل کام بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے نئے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا،پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر بوجھ اور بھی بڑھ گیا،ورکرزویلفیئربورڈ کی جانب سے ہزاروں طلبہ کی سکالر شپس کے واجبات جامعات کو ادا نہ کئے گئے،واجبات نہ ملنے پر جامعات نے ورکرزکے بچوں کو تعلیم دینے سے انکار کردیا،ورکرزویلفیئر بورڈ نے لاہور سمیت صوبے کی دیگر نجی جامعات کے کروڑوں کے واجبات ادا کرنے ہیں،سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد جمیل کے مطابق ایک ماہ تک فنڈز جاری کردیں گے،تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"