Author Topic: یو ای ٹی ، اینٹی منشیات رضاکار فورس بنانیکافیصلہ  (Read 247 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یو ای ٹی ، اینٹی منشیات رضاکار فورس بنانیکافیصلہ
 لاہور:انجینئرنگ یونیورسٹی میں منشیات کی روک تھام کیلئے اینٹی منشیات رضاکار فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈینز، ڈائریکٹرز کی کمیٹی میں اہم فیصلہ کرلیاگیا، وائس چانسلر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں انسداد منشیات مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رضاکار فورس یونیورسٹی کے اندر اور گردونواح میں منشیات کی ترسیل کو روکے گی۔یونیورسٹی سرونٹ کوارٹرز میں غیر ضروری لوگوں کی آمد اور قیام کو بھی روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔مقرر کردہ افراد سے زیادہ افراد کی رہائش پر الاٹمنٹ کینسل کر دی جائے گی۔یونیورسٹی کے سکیورٹی سسٹم کو مزید فعال اور بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ یونیورسٹی میں تمباکو نوشی پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے طلبہ اور اساتذہ کو آگاہی سیشن اور ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"