Author Topic: وزیر تعلیم نےنجی سکولز کے کھلنے سے قبل اہم اجلاس طلب کرلیا  (Read 263 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیر تعلیم نےنجی سکولز کے کھلنے سے قبل اہم اجلاس طلب کرلیا

لاھور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکول کھلنے سے قبل ایس او پیز پر مشاورت کے لئے پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ طلب کرلی،پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ 18 اگست کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سکول ایس او پیز کے معاملہ پر مشاورت کے لئےپرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ طلب کرلی۔پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ 18 اگست کو ہوگی۔میٹنگ کا انعقاد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوگا،میٹنگ میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو سکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔مذکورہ میٹنگ میں ایس او پیز کو حتمی قرار دینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اہم رازوں سے پردہ اٹھادیا

صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا تمام سکولوں کو کھلنے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ بچوں اور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کوورنا کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے حکومت نے پہلے آگاہ کردیا، حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری وپرائیوٹ سکول 15 ستمبر سےکھولیں جائیں گے مگر نجی اداروں نے حکومتی بیانیے کو مسترد کرتے 15 اگست سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ   15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
چراغ تلے اندھیرا،وزیر اعظم کے گھر کے قریب ایک کروڑ 30لاکھ کی چوری

 ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز منصوب صدیقی نے والدین سے گزارش کی کہ وہ بچوں کو15 اگست سے سکول نہ بھیجیں، بصورت دیگرقانونی کارروائی کی جائے گی اور ان سکولوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور نے حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"