Author Topic: متحدہ طلبا محاذ کا آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان  (Read 634 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

متحدہ طلبا محاذ کا آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان
متحدہ طلبا محاذکے زیر اہتمام ملک گیر تنظیمات کے قائدین کا اجلاس اور افطار ڈنر کا انعقاد کیاگیا ۔ اجلاس میں نائب صد ر متحدہ طلبہ محاذ عدیل عامر ، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر وسیم عباس سلفی،ایم ایس ایف (ق)کے مرکزی صدر سہیل چیمہ ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نائب صدر عامر شہزاد ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نسیم کربلائی ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے محمد عمیر شیر ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل یاسر عباسی ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حاشر منہاس اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران راشد قصوری ،عاصم احمد ،مسعود شاہد،محمد مجاہد ،غازی نقوی ،علی اکبر ،وقار احمد اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی ترجمان اکرم رضوی نے شرکت کی ۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک اور30جون کو آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں بلانے کا اعلان کیا گیا ۔حکومت سے بجٹ میں تعلیم کیلئے چار فیصد، پچیس فیصد اعلیٰ تعلیم کے لئے مختص ،طلبہ یونینز کی بحالی،انتخابات کا ٹائم فریم ،طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔