PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Gujranwala Board => Topic started by: AKBAR on June 30, 2020, 02:42:28 PM

Title: گوجرانوالہ کنٹرولر امتحانات کا مارکنگ سنٹرز کا دورہ
Post by: AKBAR on June 30, 2020, 02:42:28 PM
Gujranwala Controller Examinations Visit toMarking Centers
گوجرانوالہ کنٹرولر امتحانات کا مارکنگ سنٹرز کا دورہ
گوجرانوالہ: کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے کہا ہے کہ مارکنگ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
 اس سلسلہ میں ریجن بھر کے تمام مارکنگ سنٹروں پر وزٹ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ملت ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون اور جامعتہ البنیا ت سکول ماڈل ٹائون میں قائم مارکنگ سنٹرز کے دورے کے دوران مارکنگ عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر پرنسپل رضا شاہ، پی اے ٹو کنٹرولر عمران خالد بھی موجود تھے ۔ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ مارکنگ عملہ سنٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک، سینٹیائزر اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھے ،
 گوجرانوالہ ریجن کے 36 مارکنگ سنٹرز پر میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا عمل شروع ہے ۔
30 June, 2020