Author Topic: مدارس میں زیر تعلیم طلباء مستقبل کا روشن ستارہ ہیں  (Read 611 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مدارس میں زیر تعلیم طلباء مستقبل کا روشن ستارہ ہیں
سرگودھا: دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء مستقبل کا وہ روشن ستارہ ہیں جنہو ں نے عالم دین بن کر دین اسلام کی سربلندی اور توحید وسنت کے پرچار کوعام کر کے شرک وبدعات کے آگے مضبوط بند باندھنا ہے ۔ جامع ضیاء العلوم کے درس الحدیث کی افتتاحی اور خطبات بندیالوی کی کتاب الاسماء الحسینی جلد 8/9کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین شاہ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر ارشد شاہد،جمعیت اشاعت التوحید السنہ کے پروفیسر فضل الحق،مولانا ضیاء الحق،علامہ عطاء اﷲ بندیالوی ،مولانا عبدالتواب،مولانا عبدالکریم، مفتی محمد آصف اوردیگر نے کیا، موجودہ حالات میں مدارس کے اندر طلباء کو تعلیم سے روشناس کرنا اور لوگوں کے بچوں کو تعلیم دین حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دین اسلام کی بدولت اسلام اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پوری قوم کمر بستہ ہے ۔ اس موقع پر ملک و ملت،اسلام کی سربلندی،بیماروں کی شفاء اور مدیر جامع مولانا محمد امیر،استاد مکرم محمد حسین نیلوی سمیت مرحومین کے لئے بلند درجات کی دعا کی گئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"