Author Topic: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ہونے والے ڈی پی سی ملتوی ،سیکٹروں اساتذہ کو مایوس  (Read 1392 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ہونے والے ڈی پی سی ملتوی ،سیکٹروں اساتذہ کو مایوسی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہری حکومت کراچی کے محکمہ تعلیم کی عدم دلچسبی کے باعث کراچی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے لیے ہونے والی ڈی پی سی ورکنگ پیپر تیار نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی ہے یہ ڈی پی سی گزشتہ تین سال سے نہیں ہو پارہی جس کی وجہ ترقیوں کے منتظر سینکڑوں اساتذہ سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی او کراچی نے ای ڈی او تعلیم محمد ابراہیم کنبھر کوسرکاری اسکولوں میں پرائمری، جونیئر اور سندھی لینگویج ٹیچرز کی ہائی اسکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقیوں کے لیے ڈی پی سی کرانے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد ای ڈی او نے متعلقہ افسران کو2 بجے ای ڈی او آفس طلب کیا مگر ای ڈی او تعلیم ایک سیکشن افسر کے ہمراہ خاصی تاخیر سے آئے سیکشن افسر ڈی پی سی میں بیٹھنے کا مجاز نہیں تھا مگر ای ڈی او تعلیم نے سیکشن افسر کو ڈی پی سی میں بٹھایا، بعد میں پتہ چلا کہ جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی اور پی ایس ٹی کا ورکنگ پیپر تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈی پی سی ملتوی کر دی گئی اور ڈی پی سی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈی سی اوکراچی نے تقریباً 15 روز قبل ڈی پی سی کے لیے احکامات جاری کئے تھے ، تاہم شہری حکومت کے محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ترقیوں کے منتظر اساتذہ ایک بار پھر ترقیوں سے محروم رہ گئے ۔ واضح رہے کہ تین سال قبل ہونے والی ڈی پی سی میں ایک ہزار 456 اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی گئیں تھیں۔



شکریہ جنگ