PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on July 18, 2020, 12:49:29 PM

Title: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےطلبہ کو پرموٹ کرنے کیلئے سمری محکمہ قانون کو بھجوا دی
Post by: sb on July 18, 2020, 12:49:29 PM

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےطلبہ کو پرموٹ کرنے کیلئے سمری محکمہ قانون کو بھجوا دی
لاہور: بغیر امتحان کے طلبہ کو پرموٹ کرنے کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور سمری لا ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہے ۔ سمری میں اتھارٹی کو اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایکٹ میں ون ٹائم ترمیم کی سفارش تجویز کی گئی ہے ۔ نویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کے لیے ایک اور سمری محکمہ قانون کو بھجوائی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں تعلیمی بورڈز کے ایکٹ کی شق33 کا سہارا لیا گیا ہے ۔ اس سمری کا جائزہ لیکر محکمہ قانون سمری وزیر اعلی کو بھجوائے گی ۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  لاہورکی ویب سائٹ پر مورخہ 18 جولائی 2020 کو شائع ہوئی