Author Topic: یونیورسٹی امیج احسن طریقے سے پیش کرنا اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر افتخار حسین  (Read 572 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی امیج احسن طریقے سے پیش کرنا اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر افتخار حسین
پشاور : پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔11 دسمبر کو گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ان کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔وہ اس سے قبل بھی یو ای ٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں ۔ ڈاکٹر قیصر علی نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیتوں اور رینکنگ کو مزید بہتر بنائیں گے۔ چارج سنبھالنے کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اخترنعیم خان ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ الائیڈ سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ ٹریژرر، پروفیسر ڈاکٹر سحر نور پرووسٹ،پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ، ڈائریکٹر انڈرگریجویٹ سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر روئید خان ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز، ہارون خان رجسٹرار، مختلف شعبوں کے سربراہان اور فیکلٹی ارکان شریک ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ یونیورسٹی امیج قومی اور بین الاقوامی سطح پر احسن طریقے سے پیش کرنا انکی اولین ترجیح ہےامید ہے کہ فیکلٹی اور انتظامیہ اس سلسلے میں بھر پور تعاون
کریگی۔یونیورسٹی امور کو بہتر بنانے کیلئے انہوںای آر پی سسٹم کو جلد از جلد رائج کرنے کا اعادہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"