Author Topic: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ڈگری کالج موسیٰ خیل بلوچستان کا انتخابی دورہ  (Read 397 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Pashtun Students Federation visits Degree College Musakhel Balochistan
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ڈگری کالج موسیٰ خیل بلوچستان کا انتخابی دورہ
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کی جانب سے موسیٰ خیل کا انتخابی دورہ کیا گیا.
 دورے میں صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ، ممبران فرید احمد کاکڑ، معصوم خان میرزئی سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سکرٹری ایمل خان ایسوٹ اور یونٹ آرگنائزنک کمیٹی کے عہدیدار شریک تھے.
دورے میں ڈگری کالج موسیٰ خیل کیلئے رحمت اللہ صدر جبکہ غوث الدین جنرل سکرٹری سمیت تمام کیبینٹ اتفاقِ رائے سے منتخب کرلیا گیا.
انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ فکر باچا خان کو اپنا رہے ہیں.
پشتون قوم اور افغان وطن کی ترقی اور خودمختاری کا واحد حل باچاخان کا بتایا اور دکھایا ہوا رستہ ہے.
وطن وسائل سے مالامال ہو کر بھی بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم اور غربت کا شکار ہے. ہمارا مقصد باچا خان کے فلسفے کو پورے وطن میں پھیلانا ہے.
ہم نے زندگی کے ہر پہلو کو سیاست سے جوڑنا ہے. تعلیمی اداروں، گلی کوچوں، کھیل کے میدانوں میں اور ہر جگہ سیاست کے لئے جانا ہے
تاکہ عوام علاقے کے مسائل سمیت اپنے حقوق و فرائض سے باخبر ہوں. اگر ہم شعوری طور پر سیاست کو لے کر چلیں تو ہم اپنے حقوق کو صحیح معنوں میں پہچان اور حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر ہم شعوری اور عقلی بنیادوں پر سیاست کریں تو ہماری زمین، ہمارا وطن دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا ۔