PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on March 28, 2019, 12:21:34 PM

Title: اس سال ریکارڈ داخلے محکمہ تعلیم پرعوام کا اعتماد ہے
Post by: sb on March 28, 2019, 12:21:34 PM

اس سال ریکارڈ داخلے محکمہ تعلیم پرعوام کا اعتماد ہے
کوئٹہ : صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور محکمے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مثبت سمت کی جانب گامزن ہے عوام کو محکمے کے حوالے سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
 وزیراعلیٰ جام کمال خان صوبے کی ترقی خصوصاً تعلیم کے شعبے کی بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور عوام کو بہت جلد موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات ملیں گے، مختلف وفود سے بات چیت میں صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا ،
غیر حاضر اساتذہ کو سکولوں میں حاضر کیا جارہا ہے حکومت نے قلیل مدت میں بند سکولوں کو دوبارہ فعال کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی میں محکمے کی معاونت کریں۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضریوں کو کافی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے۔
 اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ داخلے کئے گئے ہیں جو تاحال جاری ہیں۔ محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی واضح مثال حالیہ داخلے مہم کی کامیابی اور والدین کا اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ایڈیشن میں مورخہ 28 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی