PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on May 23, 2020, 12:29:18 PM

Title: پنجاب ٹیچرز یونین کی پرائمری مڈل سکول کھولنے کی مخالفت
Post by: sb on May 23, 2020, 12:29:18 PM

پنجاب ٹیچرز یونین کی پرائمری مڈل سکول کھولنے کی مخالفت
لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بھر میں پرائمری اور مڈل سکول کھولنے سے اجتناب کرے کیونکہ آٹھویں تک کے طلباء کے لئے کورونا ایس ا و پیز پر اساتذہ کےلئے عملدرآمد کروانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اور نہ تعلیمی اداروں میں کلاس رومز کی اتنی بڑی تعداد موجود ہے کہ بچوں کو فزیکل ڈسٹنس پر بیٹھا کر کلاسسز کا آغاز کیا جا سکے ۔البتہ نویں سے لیکر بارہویں تک کی کلاسز کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔گذشتہ روز جاری کردہ بیان میں اساتذہ رہنمائوں چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، سعید نامدار، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، ملک سجاد، مصطفی سندھو، رانا الیاس، رانا خالد، مرزا طارق، غفار اعوان، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر و دیگرنےصوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کے لئے حکمت عملی بنانی جائے۔پہلے مرحلہ میں طلباء کی محدود تعداد وائز سیکشن نویں سے بارہویں تک کی کلاسز کا آغاز صبح 6:30 سے 9:30 بجے تک کیا جائے اور سکول کھولنے کی پالیسی پنجاب کی بجائے ضلع سطح پر مرتب ہونی چاہیے تاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اپنے مقامی حالات کو مدنظر رکھ کر سکول ٹائمنگ کا فیصلہ کر سکیں۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 23 مئی 2020ء