Author Topic: پاكستان كے قدرتی وسائل  (Read 882 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان كے قدرتی وسائل
« on: August 30, 2009, 04:25:25 PM »
پاكستان كے قدرتی وسائل

پاكستان كے قدرتی وسائل كی تفصیل درج ذیل ہے:

مٹی

زمین كی سطح پر مختلف قسم كا باریك چٹانی مواد موجود ہے جو نباتات اور پودوں كی پرورش میں مدد دیتا ہے اسے مٹی كہتے ہیں۔ اس كی اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ دریائے سندھ كے میدان كی مٹی

دریائے سندھ كا زرعی میدان دریائے سندھ اور اس كے معاون دریاوٕں كی لائی ہوئی مٹی سے بنا ہے۔ ہزاروں سال سے یہ دریا مٹی كی تہیں بچھا رہے ہیں۔ اس مٹی میں كیلشیم كاربونیٹ كی مقدار زیادہ اور نامیاتی مادے كم ہیں۔ یہاں كی مٹی كو تین حصوں میں تقسیم كیا جاتا ہے۔

i۔ بانگڑ مٹی

یہ مٹی دریائے سندھ كے میدان كے كافی حصہ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں پنجاب كا بیشتر علاقہ پشاور، مردان، بنوں اور كچھی كا میدان شامل ہے جبكہ صوبہ سندھ كا بڑا علاقہ اس میں شامل ہے۔ كھادوں اور آبپاشی كے نظام كے تحت بعض علاقے بہت اچھی پیداوار دے رہے ہیں۔ یہ مٹی عام طور پر دریاوٕں كی موجودہ گزرگاہوں سے دور پائی جاتی ہے۔

ii۔ كھادر مٹی

یہ مٹی زیادہ تر دریاوٕں كی موجودہ گزر گاہوں كے قریب پائی جاتی ہے۔ اس مٹی كا كچھ حصہ ہر سال سیلاب كے زیر اثر آ جاتا ہے جس سے مٹی كی نئی تہہ اس كے اوپر بچھ جاتی ہے۔ اس مٹی میں نامیاتی اجزا اور نمكیات كم ہیں۔

iii۔ ڈیلٹائی مٹی

یہ دریائے سندھ كے ڈیلٹا كی مٹی ہے۔ اس میں جنوبی ساحلی علاقے شامل ہیں۔ چكنی مٹی زیادہ ملتی ہے جو سیلابی حالت میں نشوونما پاتی ہے۔ اس مٹی میں زیادہ تر چاول كی كاشت ہوتی ہے۔

2۔ پہاڑی مٹی

مٹی كی یہ قسم زیادہ تر پاكستان كے شمالی اور مغربی بلند پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ شمالی پہاڑی علاقے كی مٹی میں نامیاتی اجزا زیادہ مقدار میں ہیں كیونكہ آب و ہوا مرطوب قسم كی ہے۔ مغربی پہاڑی علاقے كی مٹی میں كیلشیم كاربونیٹ كی مقدار زیادہ اور نامیاتی اجزا كم مقدار میں ہیں كیونكہ اس علاقے كی آب و ہوا قدرے خشك ہے۔ سطح مرتفع پوٹھوار كے علاقے كی مٹی میں چونے كے اجزا زیادہ ہیں۔ زیادہ پانی سے اس مٹی كی زرخیزی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

3۔ ریتلی صحرائی مٹی

مٹی كی یہ قسم پاكستان میں صوبہ بلوچستان كے مغربی علاقوں، چولستان اور تھر كے صحرائی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اس مٹی میں ریت كے ذرات زمین كی تہوں میں ملتے ہیں۔ اس مٹی میں كیلشیم كاربونیٹ پایا جاتا ہے۔ یہ مٹی ہوا كے عمل سے تہہ نشین ہوئی ہے۔ صحرائی اور نیم صحرائی قسم كی آب و ہوا مٹی پر انداز ہوتی ہے جس سے معاشی سرگرمیاں بہت كم ہیں۔