Author Topic: اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد  (Read 270 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد
لاہور: سکولوں کی بندش تک اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ صرف ہیڈ ٹیچر اور درجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ سکول بندش تک کسی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہم جماعت کے طلبا کو بھی رجسٹریشن کیلئے سکول نہیں بلایا جاسکے گا، سکول انتظامیہ کے پاس نہم کے طلبا کا ریکارڈ موجود ہے، طلبا کے ریکارڈ کے مطابق اساتذہ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے۔
باکمال آواز اور پاکستانی ملی نغمہ، مزہ آگیا

انھوں نے بتایا کہ سکول سربراہان پیر، منگل کے روز صبح سوا آٹھ بجے آن لائن حاضری بھجوائیں گے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین پورا ہفتہ ڈیوٹی دیں گے۔
واضح رہے کہ8 اگست کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کیے تھے، جس کے مطابق سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گےاور چھٹی سہ پہر دو بجے ہوا کرے گی، سکول ہیڈ صرف پیر اور منگل کے روز سکول آئیں گے،  ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات کے بعد ہیڈ ٹیچرز نے اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کر رکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولز ، کالج، یونیورسٹیاں کورونا کے باعث 23 مارچ سے بند ہیں، حکومت نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا۔
ہم اور آپ، 14اگست 2020

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،مراسلےمیں سکولوں سےاساتذہ کی ورکنگ اور خالی سیٹوں بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پہلی سےدہم جماعت کے لیے سمارٹ نصاب تیارکرنے پر کام جاری کردیاگیا،تمام مضامین کا سلیبس براۓ امتحانات 2021 پچاس فیصد تک کم ہوجائے گا،سمارٹ سلیبس ستمبرتا فروری میں آسانی سےمکمل ہوسکےگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"