Author Topic: جامعہ کراچی میں ترک اسکول وکالج قائم کرنے کی تجویز  (Read 496 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی میں ترک اسکول وکالج قائم کرنے کی تجویز
 کراچی:پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول وکالج فار ایشیا پیسیفک کے ریجنل کوآرڈینیٹرHARUN KUCUKALADAGLI کی سربراہی میں پانچ رکنی وفدنے بدھ کے روزجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ دوران ملاقات مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈکالج کی جانب سے یہ تجویزپیش کی گئی کہ وہ جامعہ کراچی کے تعاون سے جامعہ کراچی میں ایک اسکول وکالج قائم کرناچاہتے ہیں،
جس کا بنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عصرحاضرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے وفدکوبتایاکہ وہ اس سلسلے میں سنڈیکیٹ کے آئند ہ ہونے والے اجلاس میں ممبران کو اس تجویز سے آگاہ کریں گے اور تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے کئے جانے والے فیصلے سے آپ کوآگاہ کردیاجائے گا۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی کی مختلف کلیہ جات میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں اور طلباوطالبات کو دی جانے والی سہولیات اوراسکالرشپس کے حوالے سے بھی وفدکوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وفدنے ووکیشنل ٹریننگ شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس پرڈاکٹر خالد عراقی نے وفد کو بتایا کہ جامعہ کراچی اگلے سیمسٹرمیں ترکی زبان کے سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ کورسزکاآغازکرسکتی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں ترکی زبان کے ماہرین کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 09 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"