Author Topic: درخواست لكھنے كا طریقہ  (Read 6696 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
درخواست لكھنے كا طریقہ
« on: November 15, 2007, 05:34:59 PM »
جب كسی ادارے نے بذریعہ ڈاك درخواستیں طلب كی ہوں تو پھر درخواستیں دینے كا طریقہ یہ ہے كہ آپ سب سے پہلے اشتہار میں یہ دیكھیں كہ اشتہار دہندہ نے درخواستیں طلب كرتے وقت كوئی خصوصی شرط تو عائد نہیں كی مثلاً بعض اشتہار دہندہ اشتہار میں یہ وضاحت كردیتے ہیں كہ اپنے ہاتھ سے لكھی ہوئی درخواست بھیجیں ۔اگر ایسا ہو تو فل اسكیپ سائز كے سفید كاغذ پر جس پر لائینیں نہ لگی ہوں اس پر خوشخط كركے درخواست تحریر كریں ۔عام طور سفید كا غذ پر درخواست لكھتے وقت لائینیں سیدھی نہیں رہتیں ایسی صورت میںقدرے پتلا سفید كاغذ لیں اور اسے كے نیچے اسی سائز كا ایك ایسا كاغذ ركھیں جس پر كسی گہرے رنگ سے لكیریں لگی ہوں اور یہ لكیریں اور پر والے كاغذ سے كسی حد تك نظر آتی ہوں ۔اس طرح آپ سفید كاغذ پر بالكل سیدھی لائنوں میں درخواست تحریر كرسكیں گے ۔درخواست برائے ملازمت ہمارے ہاں عام طور انگریزی زبان میں لكھی جاتی ہے۔

ایك بہتر درخواست برائے ملازمت لكھنے كا طریقہ یہ ہے كہ كاغذپر بائیںجانب ایك انچ كا حاشیہ چھوڑدیں سب سے اوپر پہلی لائن میں انگریزیزبان كا لفظ T,oلكھ كر آگے كومہ لگادیںدوسری لائن میںاس افسر كاعہدہ تحریر كركے كومہ لگادیں ۔اگلی ایك یا دو لائنوںمیںمتعلقہ ادارے كاپتہ تحریر كردیں۔پتے كے آخر میں فل سٹاپ لگائیں ۔اگلی دن میںبائیںجانب لفظ subject لكھ كر اسی لائن میں جس آسامی كے لئے درخواست دیں اسے اس طرح لكھیں Application for the post of

اگلی لائن میں لفظ Sir,Dear Sir,Respected Sirوغیرہ لكھ كر اس سے اگلی دو یا تین لائنوں میں اپنا ذریعہ معلومات لكھتے ہوئے درخواست دینے كا مدعا بیان كریں ۔اگلی چند لائنوں میں اپنے ضروری كوائف تحریر كركے آخر میں چند پر امید جملے لكھ كر درخواست ختم كریں ۔اپنا نام لكھنے پہلے ایك لائن میں ایك آدھ لفظ مثلاً Yours Faithfully,Your Trulyوغیرہ لكھ كر نیچے اپنا نام پتہ اور تاریخ لكھ دیں ۔جو كاغذات وغیرہ آپ درخواست كے ساتھ بھیج رہے ہوں ان كا ذكر بھی درخواست میں كردیں ۔اپنے صرف وہی كوائف تحریر كریں جو متعلقہ ادارے كے نقطہ نظر سے اہم ہوں ۔غیر اہم یا متعلقہ كوائف تحریر كركے اپنی درخواست كو طوالت نہ دیں درخواست میں ایسے الفاظ سے بھی گریز كریں جن سے آپ كی مظلومیت مفلسی یا بیروزگاری كا اظہار ہوتا ہو۔درخواست صرف حقائق پر مبنی ہو اپنی تعلیمی اور تجرباتی قابلیت كا اظہار موثر انداز میں اور پورے حوالہ جات كے ساتھ كریں ۔

اگر درخواست ہاتھ سے تحریر كرنے كے لیے نہ كہا جائے تو بہتر ہے درخواست ٹائپ كركے بھیج دیں ۔درخواست میں ہجوں كی غلطیاں نہیں ہونی چاہیئے ۔بعض ادارے اپنے اشتہارات میں لكھ دیتے ہیں كہ درخواستیں صرف مجوزہ فارموں پر ہی بھیجی جائیں ایسی صورت میں بذریعہ ڈاك یا دستی پہلے متعلقہ ادارے سے فارم حاصل كریں اور پھر انہیں پوری صحت كے ساتھ مكمل كركے بمع متعلقہ لوازمات كے جس طریقہ سے درخواستیں طلب كی گئی ہوں اس طریقے سے درخواست بھیجیں ۔عام طور پر درخواستیں بذریعہ عام ڈاك یا بذریعہ رجسٹر ڈاك طلب كی جاتی ہیں ۔