Author Topic: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو بچے کا مصنوعی بازو لگانے کا حکم  (Read 260 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو بچے کا مصنوعی بازو لگانے کا حکم
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسپتال رضیہ میڈیکل کمپلیکس میں 12 سالہ بچے کے علاج میں غفلت برتنے سے ہاتھ ضائع ہونے سے متعلق دائر درخواست پر ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کوبچے کامصنوعی بازو لگانے کا حکم دے دیا

عدالت نے آئندہ سماعت پر بچے کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سکھن کوبھی طلب کرلیا۔ بدھ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 12سالہ بچے حمزہ کے علاج میں غفلت سے متعلق بچے کے والد محمد ریحان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"