Author Topic: وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے اعتمادکا ووٹ حاصل کر لیا  (Read 2977 times)

Offline Champion_Pakistani

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 28
  • My Points +1/-1

پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، دو سو چونسٹھ ارکان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسپیکر نے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ نے تقریر کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دینے پر اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کو آمریت پر آخری ضرب لگائی گئی اور آج حاصل ہونے والی جمہوریت آسانی سے نہیں لی گئی۔ انہوں نے نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف اور شہید بینظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں کی جدوجہد کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوام کی خدمت کرے گی اور لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں ستر فیصد کمی کرنے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہ کہ صوبائی وزرا اپنے محکموں کے مکمل ذمہ دار ہوں گے اور تمام وزرا سادگی سے اپنی خدمات انجام دیں گے اور تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی کی ملازمت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور سرکاری خزانے کو لوٹنے والے افراد کا احتساب کیا جائے گا۔ دریں اثناء پنجاب کی صوبائی کابینہ آج شام کوحلف اُٹھائے گی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پہلے مرحلے میں18 وزرا شامل کئے جائیں گے اورانکا تناسب مرکز میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کے درمیان طے پانے والے والے فارمولے کے مطابق ہوگا۔ 


Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
اس کے ساتھ ہی پاک سٹڈی پر پہلی ایک ہزار پوسٹ مکمل ہوگئی ۔
اور وہ میری یہ ہے ۔