Author Topic: جامعہ کراچی: بی کام پرائیویٹ کے امتحانی مراکزکی تبدیلی کا سلسلہ جاری  (Read 1482 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
جامعہ کراچی: بی کام پرائیویٹ کے امتحانی مراکزکی تبدیلی کا سلسلہ جاری
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات میں مراکزکی تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کے باوجود مراکزکی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرکو 455 امیدواروں کے امتحانی مراکز تبدیل کرکے ان کے من پسندکالجوں سراج الدولہ،کامرس کالج اورگلستان جوہر ڈگری کالجوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں، اب تک 988 امیدواروں کے امتحانی مراکز سیاسی دباوٴکے باعث تبدیل کیے گئے۔ جامعہ کراچی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد نے جنگ کو بتایا کہ پہلے امتحانی مراکز تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم امتحانات شروع ہونے کے آخری روز درجنوں امیدوار شعبہ انتظامیہ پہنچ گئے اور امتحانی مراکزکی تبدیلی کیلئے دباوٴ ڈالاجس پر پرو وائس چانسلرکی منظوری کے بعد امتحانی مراکز تبدیل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پرووائس چانسلر ہونے کے ناتے شعبہٴ امتحانات ان کے تحت آتا ہے لیکن وہ شعبہٴ امتحانات کے17 گریڈ یا اس سے بڑے کسی افسر کو ہٹا نہیں سکتے۔



شکریہ جنگ
 
........................